Maktaba Wahhabi

84 - 444
کرنے کی وجہ سے ہوتی ہے جو سلف صالحین کی مخالفت کرتے ہیں اور ان کے علاوہ دوسروں کے راستوں کی پیروی کرتے ہیں۔ اللہ عزوجل کا ارشاد گرامی قدر ہے : ’’اور جو کوئی سچی راہ کھل جانے کے بعد کہ اس پر ہدایت خوب واضح ہوچکی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرے اور مسلمانوں کے رستہ کے سوا کوئی دوسرا راستہ اختیار کرے ہم اس کو اسی راہ پر چلنے دیں گے (اسی حال پر چھوڑ دیں گے) اور (آخرت میں) اس کو دوزخ میں لے جا کر ڈال دیں گے اور وہ بری جگہ ہے واپس پلٹ کر جانے کی۔ ‘‘ (النساء:۱۱۵ آیت کریمہ پیچھے گزر چکی ہے۔) ہر مسلمان آدمی کے لیے صرف یہی بات بہت بڑی وسعت و سعادت والی ہے کہ وہ اپنی نسبت ان سلف صالحین (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم و تابعین عظام رحمہم اللہ علیہم اجمعین) کی طرف کرتے ہوئے اس پر فخر کرے۔ (یعنی فخر کے لیے گنجائش والے معاملات میں سے یہ انتساب بہت اعلیٰ ہے۔) اور ’’السلفیہ‘‘ کا لفظ سلف صالحین کے طریقہ پر دین اسلام کے سیکھنے ، اس کا فہم حاصل کرنے اور مسائل میں آیات واحادیث کی تطبیق دینے کے لیے حاصل کردہ علم کا نام معروف ہو گیا ہے۔ اس لیے بلاشبہ ’’سلفیۃ‘‘ کے مفہوم کا اطلاق صرف کتاب اللہ العزیز اور جو بھی علم وعمل نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے ثابت ہو ، ان دنوں (اُصول شریعت) پر سلف صالحین کے فہمِ کا مل کے عین مطابق پورے کا پورا التزام و عمل کرنے والوں پر ہوتا ہے۔ اہل السنۃ والجماعۃ کی تعریف : السنہ کا لغوی معویٰ:کلمۂ ’’اَلسُّنَّہ‘‘باب ضَرَبَ یَضْرِبُ ، سَنَّ یَسِنُّ اور باب نَصَرَ یَنْصُرُ :سَنَّ یَسُنُّ سَنَّا سے مشتق ہے۔ اور اسی سے لفظ
Flag Counter