Maktaba Wahhabi

382 - 444
ہیں۔ ا…امام احمد بن سنان القطان رحمہ اللہ کہتے ہیں : ((لَیْسَ فِی الدُّنیا مُبْتَدِعٌ، اِلاَّ وَھُوَ یُبْغِضُ أَہلَ الَحدِیْثُ ، فَاِذَا ابْتَدَعَ الرَّجُلُ نُزِعَتْ حَلاوَۃُ الحَدیثِ مِن قَلْبِہِ)) ’’دنیا میں کوئی ایسا بدعتی نہیں کہ جو اہل الحدیث ، سلفی جماعت حقہ سے بغض و عداوت نہ رکھتا ہو۔ آدمی جب کوئی بدعت کا کام کرتا ہے تو اس کے دل سے حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حلاوت چھین لی جاتی ہے۔ ‘‘[1] ب…امام ابو حاتم حنظلی الرازی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ((عَلامۃُ أَھلِ البِدَعِ الوَقیعۃُ فی أَھلِ الأَثَر ، وعَلَامَۃُ الزَنادِقَۃ، تَسْمِیَتُھُمْ أھْلَ الْاثَرِ حَشویَۃ، یریْدُونَ اِبطْالَ الآثارِ ، وَعَلامَۃُ الْجَھْمِیَّۃ:تَسْمیَھُمْ أَھْلِ السُّنَّۃِ مُشبِّہۃً، وَعَلامَۃُ القَدَرِیَّۃ تَسْمِییتھُمْ اَھلَ السُنَّۃ مُجَبِّرۃً، وَعَلامَۃُ الْمُرْجِئََہُ تَسْمیَتُھم أَہلَ السُنَّۃِ مُخالفۃ وَنُقصانِیۃ، وَعَلامَۃُ الرَّافِضَۃِ، تَسْمِیَتُھُمْ أَھلَ السُنَّۃِ ناصِبَۃ، وَلَا یَلْحقُ أَھْلُ السّنُۃِ اِلاَّ اسْمٌ وَاحِدٌ، وَیَسْتَحِیْلُ أَنْ تَجْمَعَھُمْ ہَذہِ الْأَسْماء)) ’’اہل الحدیث سلفی جماعت حقہ کے بارے میں اہل بدعت وخرافات کی علامت ؛ ان کی غیبت ومذمت ہے۔ اور زنادقہ (زندیقیوں ، ملحدوں) کی نشانی یہ ہے کہ وہ اہل الحدیث سلفی اہل السنۃ والجماعۃ کا نام حشویؔ رکھتے ہیں۔ (یعنی فضول باتیں کرنے والے) اس سے ان کا مقصد احادیث
Flag Counter