Maktaba Wahhabi

381 - 444
۶۔ حدیث و سنت سے لاعلمی۔ ۷۔ متشابہات میں غور و فکر کرنا۔ ۸۔ سنت کا قرآن کے ساتھ معارضہ پیش کرنا۔ ۹۔ شخصیات کی تعظیم میں مبالغہ سے کام لینا۔ ۱۰۔ عبادت میں غلو سے کام لینا۔ ۱۱۔ کافروں سے مشابہت اختیارکرنا۔ ۱۲۔ اہل السنۃ والجماعۃ کے برے برے القاب رکھنا۔ ۱۳۔ اہل الحدیث سلفی جماعت حقہ سے بغض و عداوت رکھنا۔ ۱۴۔ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ کی محافظت کرنے والوں سے دشمنی کرنا اور ان کا ٹھٹھہ اُڑانا۔ ۱۵۔ بغیر کسی دلیل کے اپنے مخالفین کی تکفیر کرنا۔ ۱۶۔ اور اہل حق پر ظلم و زیادتی کے لیے حاکموں سے مدد طلب کرنا (چاہے وہ کافر اور مشرک و ملحد ہی کیوں نہ ہوں۔) اہل السنۃ والجماعۃ کے نزدیک اہل بدعت کے اصل بڑے فرقے چار ہیں :’’روافض ، خوارج ، قدریہ اور مرجئہ۔‘‘ پھر ان میں سے ہر فرقہ سے کئی کئی فرقے بنے ، حتی کہ وہ بہتر (۷۲) فرقے بن گئے۔ جیسا کہ نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں خبر دی تھی۔ اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ کی نفسانی خواہشات کے پیروکاروں اور بدعتیوں کے خلاف ، ان کے رد میں نہایت ہی قابل تعریف کوششیں (تاریخ میں درج) ہیں اور وہ ہمیشہ ان کی تاک میں رہتے ہیں۔ مبتدعین کے بارے میں اہل السنۃ والجماعۃ کے اقوال بھی بہت زیادہ ہیں جن میں سے بعض کو ہم یہاں درج کررہے
Flag Counter