Maktaba Wahhabi

119 - 444
معمولی سامان ہے اور جو اللہ کریم کے پاس ہے وہ بہتر اور زیادہ باقی رہنے والا ہے، ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے اور وہ صرف اپنے رب (اللہ رب العالمین) پر ہی بھروسہ کرتے ہیں۔ اور یہ (ثواب ان لوگوں کے لیے ہے جو) بڑے بڑے گناہوں سے اوربے حیائی کے کاموں سے (جیسے زنا لواطت وغیرہ) بچے رہتے ہیں اور جب ان کو غصہ آ جاتا ہے تو (اس کو پی کر لوگوں کی خطا) معاف کر دیتے ہیں اور جو اپنے مالک کا حکم مانتے ہیں (جو پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے ان کو دیا جاتا ہے) اور نماز کو درستی کے ساتھ (ٹھیک وقت پر جماعت سے) ادا کرتے ہیں اور ان کا کام آپس میں صلاح (اور مشورے) سے چلتا ہے۔ اور ہم نے ان کو جو کچھ دے رکھا ہے اُس میں سے خرچ کرتے ہیں۔ اور یہ (ایمان والے) وہ لوگ ہیں کہ جب ان پر زیادتی ہوجاتی ہے (کفار و مشرکین کی طرف سے) تو وہ اس کا بدلہ لیا کرتے ہیں۔‘‘ د…﴿التَّائِبُونَ الْعَابِدُونَ الْحَامِدُونَ السَّائِحُونَ الرَّاكِعُونَ السَّاجِدُونَ الْآمِرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّاهُونَ عَنِ الْمُنكَرِ وَالْحَافِظُونَ لِحُدُودِ اللّٰهِ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ﴾ (التوبۃ:۱۱۲) ’’ (یہ لوگ ایسے ہیں جوہر ایک گناہ سے) توبہ کرنے والے، اللہ تعالیٰ کی عبادت (اخلاص کے ساتھ) کرنے والے، اللہ تعالیٰ کی حمد و تعریف کرنے والے (ہر حال میں شکر گزار) روزہ رکھنے والے ، رکوع کرنے والے ، سجدہ کرنے والے، (یعنی نمازی) اچھی بات کا حکم دینے والے، بری بات سے منع کرنے والے اور اللہ تعالیٰ نے جو حدیں باندھ دیں ان کی حفاظت کرنے والے اور (اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم) ایسے مسلمانوں ، مومنوں کو (جنت اور اللہ کی رضا مندی کی) خوشخبری دے دے۔ ‘‘
Flag Counter