Maktaba Wahhabi

120 - 444
ھ…﴿الَّذِينَ يُبَلِّغُونَ رِسَالَاتِ اللّٰهِ وَيَخْشَوْنَهُ وَلَا يَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلَّا اللّٰهَ وَكَفَىٰ بِاللّٰهِ حَسِيبًا﴾ (الاحزاب:۳۹) ’’جو اللہ تعالیٰ کے پیغام کو لوگوں تک پہنچاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ہی سے ڈرتے ہیں ، اس کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے۔ اللہ کافی ہے حساب لینے والا۔ ‘‘ و…﴿إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ ﴿٢﴾ الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ ﴿٣﴾ أُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا ۚ لَّهُمْ دَرَجَاتٌ عِندَ رَبِّهِمْ وَمَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ﴾ (الانفال:۲ تا ۴) ’’ ایماندار تو وہی لوگ ہوتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کا نام لیاجاتا ہے تو ان کے دل دہل جاتے ہیں اور جب ان کو اس کی آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تووہ ان کے ایمان کو اور بڑھا دیتی ہیں اور وہ (ہر حال میں) اپنے مالک پر بھروسا کرتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو نماز کو درستی سے ادا کرتے ہیں اور ہم نے جو ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔ یہی لوگ پکے ایماندار ہیں۔ ان کے لیے (رحمت اور فضل کے یا جنت کے) درجے ہیں ان کے مالک کے پاس۔ اور (گناہوں کی) بخشش اور عزت کی روزی ہے۔ ‘‘ ز…﴿وَالَّذِينَ هَاجَرُوا فِي اللّٰهِ مِن بَعْدِ مَا ظُلِمُوا لَنُبَوِّئَنَّهُمْ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً ۖ وَلَأَجْرُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ ﴿٤١﴾ الَّذِينَ صَبَرُوا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ﴾ (النحل:۴۱ تا ۴۲) ’’اور جن لوگوں نے (کافروں کا) ظلم اٹھانے کے بعد اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنا وطن چھوڑا۔ ان کو ہم دنیا میں اچھا ٹھکانا دیں گے اور آخرت میں جو بدلہ (ملنے والا) ہے وہ تو کہیں بڑھ کر ہے۔ کاش یہ کافر (اس بات کو) جانتے ہوتے۔ (یہ اپنا ملک چھوڑنے والے وہ لوگ ہیں) جنہوں نے (کافروں کے ستانے پر یا ہجرت میں یا جہاد پر) صبر کیا اور اپنے مالک پر وہ بھروسہ رکھتے ہیں۔ ‘‘
Flag Counter