Maktaba Wahhabi

99 - 256
کا وقت ہوتا، نماز کی طرف نکل جاتے۔ ( عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جب بھی دو کاموں میں سے ایک کو پسند کرنے کے متعلق کہا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آسان کو پسند فرمایا جب کہ وہ گناہ نہ ہوتا۔ ( عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ بے شک رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی عورت اور نوکر کو اپنے ہاتھ سے نہیں مارا مگر جبکہ اللہ کے راستہ میں جہاد کررہے ہوں۔ آپ کو اگر کبھی کسی کی طرف سے ضرر پہنچا ہے تو آپ نے اس کا انتقام نہیں لیا مگر جبکہ اللہ کی حرمتیں پامال کی جائیں، چنانچہ آپ اللہ کے لیے بدلہ لیتے۔[1] ( انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ آپ بیمار کی عیادت کرتے، جنازہ کے پیچھے چلتے، غلام کی دعوت قبول کر لیتے اور گدھے پر سوار ہوجاتے۔ خیبر کے دن میں نے آپ کو ایک گدھے پر سوار دیکھا جس کی باگ پوست خرما کی تھی۔[2] ( عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمھاری طرح پے در پے باتیں نہ کرتے تھے لیکن آپ کی گفتگو کے کلمے جدا جدا ہوتے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھتا، اسے یاد کر لیتا۔[3] ( عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کسی کو تبسم کرتے نہیں دیکھا۔[4] ( خارجہ بن زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگ زید بن ثابت کے پاس
Flag Counter