Maktaba Wahhabi

70 - 256
حضرت سلیمان علیہ السلام حضرت سلیمان علیہ السلام حضرت داود علیہ السلام کے صاحبزادے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان علیہ السلام پر یہ انعام فرمایا تھا کہ وہ چرند پرند کی بولیاں سمجھ لیتے تھے۔[1] قرآن حکیم نے ان کے اس شرف کا بیان کچھ یوں کیا ہے: بہت سے علم داود اور سلیماں کو دیے ہم نے بطورِ شکرِ نعمت اس طرح وہ کہتے رہتے تھے کہ تعریفیں ہیں زیبا بس خدا ہی کے لیے ساری وہ مولائے دو عالم جس نے ہم کو برتری بخشی اللہ تعالیٰ نے سلیمان علیہ السلام کو یہ بے مثل شرف بھی عطا فرمایا تھا کہ جن و انس، حیوانات و طیور، نیز ہوا تک بھی بحکم باری تعالیٰ ان کی مطیع تھی اور یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے ایک مرتبہ درگاہِ الٰہی میں یہ دعا کی: دعا مانگی کہ مولا میری لغزش درگزر کر دے اور ایسی سلطنت بھی تو مجھے اے میرے داور! دے کہ ویسی پھر کسی کو بھی نہ میرے بعد حاصل ہو یقینا ہے بڑا ہی صاحبِ جود و کرم تُو تو
Flag Counter