Maktaba Wahhabi

58 - 256
حضرت اسحاق و یعقوب علیہما السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عمر سو سال کی ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے انھیں بشارت سنائی کہ تیرے ہاں پہلی بیوی کے بطن سے بھی ایک بیٹا ہوگا۔ اس کا نام اسحاق رکھنا اسی طرح اسحاق کے ہاں بھی بیٹا پیدا ہو گا جس کا نام یعقوب ہو گا۔ اسی طرح یعقوب علیہ السلام کی ولادت بھی ذات باری تعالیٰ کی طرف سے خوشخبری کے طورپر ہوئی جوکہ حضرت اسحاق علیہ السلام کے بیٹے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پوتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے مزید مہربانی یہ کی کہ نہ صرف بیٹے اور پوتے جیسے ثمرِ شیریں سے نوازا بلکہ ان دونوں کو نبوت جیسی نعمت عظمیٰ بھی مرحمت فرمائی۔ کیے اسحٰق اور یعقوب ان کو مرحمت ہم نے نوازا ہم نے ان دونوں کو اعزازِ نبوت سے قرآن مجید میں ان پیغمبروں کی تعلیمات کا تذکرہکچھ یوں ہے: تو کیا اس وقت تھے موجود تم؟ جس وقت آیا تھا جہانِ زیست سے یعقوب کو پیغام رحلت کا وہ استفسار جس دم کر رہے تھے اپنے بیٹوں سے کہ میرے بعد آخر تم کسے معبود مانو گے؟ کہا کرتے رہیں گے ہم اسی رب کی پرستاری
Flag Counter