Maktaba Wahhabi

77 - 256
حضرت یحییٰ علیہ السلام حضرت یحییٰ علیہ السلام حضرت زکریا علیہ السلام کے بیٹے تھے۔ ان کا نام بھی اللہ تعالیٰ کا فرمودہ ہے، آپ نیکوں کے سردار، زہدو ورع میں بے مثال اوراپنے خالہ زاد بھائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نبوت کی تصدیق کرنے والے تھے، چنانچہ قرآن مجید میں ارشاد مبارک کچھ یوں ہے: تم اے یحییٰ کتاب اللہ کو مضبوط ہو کر، لو عنایت کی تھی ہم نے کم سنی میں فہمِ دیں ان کو مزاجِ نرم اور پاکیزگی بھی ان کو بخشی تھی وہ بے حد متقی تھے واقعی اور پاک دامن بھی بڑے خدمت گزار از بس کہ تھے ماں باپ کے اپنے وہ نافرمان بندے بھی نہیں تھے اپنے مولا کے سلام اس روز بھی ان پر ولادت جب ہوئی ان کی سلام اس روز بھی ان پر کہ رحلت ہوگی جب ان کی اوراس دن بھی کہ جب زندہ کیے جائیں گے وہ پھر سے اللہ تعالیٰ کی جناب سے حضرت یحییٰ علیہ السلام کو ان آیات میں جو سلامتی کی دعا دی گئی ہے، اس میں تین اوقات کی تخصیص کی گئی ہے۔
Flag Counter