Maktaba Wahhabi

245 - 256
وزیر الحسن عابدی (وفات: 1979ء ) ظلمتِ نفسِ بشر خواجۂ ایّام بنی کہیں اصنام میں اُبھری کہیں اوہام بنی کہیں ہامانِ تصوّر کہیں نمرودِ نظر کہیں فرعونِ تسلط کہیں شدّادِ ہنر سومناتوں کی نمائش گہِ اصنام کہیں روم و یوناں کا صنم خانۂ اوہام کہیں اپنی صنعت کے پجاری تھے حکیمانہ وجود ہو فلاطونِ تخیّل کہ ارسطوئے شہود کہیں نیرو کی وہ سفاّکیٔ تفریح طلب خوں اُگلتے ہوئے نظّاروں سے تسکینِ غضب کہیں ابلیس کے ساغر سے چھلکتا ہوا عیش کہیں دوزخ کے دہانے سے بھڑکتا ہوا طیش
Flag Counter