Maktaba Wahhabi

157 - 256
مذاہبِ عالَم اور دینِ حق ہندومت ہندومت دنیا کے قدیم مذاہب میں سے ہے۔ اس کے پیروکار وہم و خرافات کا شکار اور فرضی دیوتاؤں کے پابند تھے۔ یہی وہمی رسوم، رسومِ عبودیت اور شعائرِمذہب بن گئیں جن میں آگے چل کر فلسفیانہ خیالات، فرضی قصے کہانیاں شامل ہوتے گئے۔ ان سب کے مجموعے کا نام ہندومذہب ہوگیا۔ یہ لوگ فتح ونصرت کے لیے غیر محسوس اور غیر مرئی قوتوں سے مدد طلب کرتے تھے۔ یہ مذہب تناسخ ، چڑھاوا اور برہمن کی فضیلت کے گرد گھومتا ہے۔ ہندو مذہب کا یہ فلسفہ ہے کہ ہر چیز میں خدا ہے۔[1] بدھ مت بدھ مت سے قبل ہندو معاشرے میں فرضی دیوی دیوتاؤں کی پوجا ہوتی تھی۔ نجات کی اجارہ داری مذہبی ٹھیکے داروں کے قبضے میں تھی۔ جب تک بے شمار معبودوں کو خوش نہ رکھا جائے، دنیوی زندگی کی راحت ومسرت محال تھی جنھیں خوش کرنے کی کنجی مذہبی پیشواؤں کے قبضے میں تھی۔ فرضی قصے کہانیاں اور تصوراتی معبود، انسانی ذہن پر چھائے
Flag Counter