Maktaba Wahhabi

82 - 256
ختم الرسل، امام الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت قرآنی آیات میں حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام جب اپنے بیٹے اسماعیل ذبیح اللہ علیہ السلام کی معیت میں ابوالانبیاء آدم علیہ السلام کے ہاتھوں روئے زمین پر تعمیر کیے گئے قبلۂ اول، یعنی خانہ کعبہ کی بنیادیں از سر نو اٹھا رہے تھے تو دونوں باپ بیٹا اللہ تعالیٰ کے حضور یہ دعا بھی کرتے جارہے تھے: انھیں میں سے مقرر کردے ان لوگوں میں اے داور! وہ مرسل جو سنائے ان کو تیری آیتیں پڑھ کر سکھائے جو سبق ان کو کتابِ پاک و حکمت کا اوران سب کو بنا دے وہ بہ ہر عنوان پاکیزہ یہ دعا عنداللہ مستجاب ہوئی اور منزّ ل من اللہ آسمانی کتابوں میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی خوش خبریاں نازل ہونے لگیں: لکھا پاتے ہیں سرتاسر خود اپنے پاس ہی وہ تو مفصّل طور پر توریت اور انجیل دونوں میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم بنی اسرائیل کو نبی آخر الزمان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد
Flag Counter