Maktaba Wahhabi

233 - 256
حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ بن عبدالمطلب بن ہاشم (الشہید: 526ء) حَمِدْتُّ اللّٰہَ حِینَ ہَدٰی فُؤَادِي إِلَی الْإِسْلَامِ وَالدِّینِ الْمُنِیفِ ’’میں نے اللہ کا شکر ادا کیا جب اس نے میرے دل کو اسلام اور بلند مرتبہ دین کی توفیق بخشی۔‘‘ اَلدِّینُ جَائَ مِنْ رَّبٍّ عَزِیزٍ خَبِیرٍ بِالْعِبَادِ بِہِمْ لَطِیفٌ ’’اس دین کی جو عظمت و عزت والے پروردگار کی طرف سے آیا ہے جو بندوں کے تمام حسابات سے باخبر اور ان پر بڑا مہربان ہے ۔‘‘ إِذَا تُلِیَتْ رَسَائِلُہُ عَلَیْنَا تَحَدََّرَ دَمْعُ ذِي اللُّبِّ الْحَصِیفِ ’’جب اس کے پیغاموں کی تلاوت ہمارے سامنے کی جاتی ہے تو ہر صاحب عقل اور صائب الرائے کے آنسو رواں ہو جاتے ہیں ۔‘‘
Flag Counter