زاہدفخریؔ کاش وہ چہرہ مری آنکھ نے دیکھا ہوتا مجھ کو تقدیر نے اُس دور میں لکّھا ہوتا باتیں سنتا میں کبھی پوچھتا معنی ان کے آپ کے سامنے اصحاب میں بیٹھا ہوتا ہر سیہ رات میں سورج ہیں حدیثیں ان کی وہ نہ آتے تو زمانے میں اندھیرا ہوتا علم کا شہر مجھے علم عطا کرتا ہے حرف ملتے نہ اگر جہل میں ڈوبا ہوتا فخریؔ جب مسجدِ نبوی میں اذانیں ہوتیں میں مدینے سے گزرتا ہوا جھونکا ہوتا |
Book Name | نعت گوئی اور اس کے آداب |
Writer | پروفیسر عبد اللہ شاہین |
Publisher | مکتبہ دار السلام لاہور |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 256 |
Introduction |