Maktaba Wahhabi

189 - 256
لِوائے ’’مہر علی شاہ‘‘ کو دوش پر رکھ کر دیارِ ’’گنجِ شکر‘‘ میں بھی میہماں ٹھہرے جنوں کا درس لیا ’’بو علی قلندر‘‘ سے جو اس گروہ میں سرخَیلِ عاشقاں ٹھہرے غرض کہ اس درِ مشکل کشا تک آ پہنچے وہ ایک در کہ جہاں دورِ آسماں ٹھہرے اور یہ: اتنے وسیلے جس کے ہوں نوّابؔ پھر اسے اندیشہ کیا ہے پرسشِ روزِ شمار کا (کلبِ علی نواب) حقیقی نعت رسمی نعت کے برعکس حقیقی نعت وہ ہے جس کے لکھنے والوں نے گہرے شغف توجہ اور جذب و انہماک کی کیفیات کا اظہار رسم کے طور پر نہیں کیا بلکہ ایک عقیدے کے طور پر کیا ہے۔ ان کے کلام میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے ضمن میں رسمی عقیدت نگاری کے بجائے آپ کی سیرت و تعلیمات ، غزوات و معجزات ، عادات اور خصائل کا ذکر سرسری نہیں بلکہ گہری دلچسپی ، دل بستگی ، جذبہ و مستی اور جو ش و محبت کے ساتھ کیا گیا ہے ۔ جذبہ و کیف اور ذوق و شوق کے اسی جوہر کے سبب نعت کی یہ قسم اپنے اندر دلکشی اور تاثیر رکھتی ہے ۔ ایسے شعراء نے نعت گوئی کو رسمی طور پر نہیں اپنایا بلکہ اُسے پوری توجہ اور پورے شعور کے ساتھ فکر و فن کی جولاں گاہ بنایا ہے، مثلاً:
Flag Counter