Maktaba Wahhabi

191 - 256
غیر ت و خودداری ، صبر و استقامت ایسے تمام مقصدی امور بھی داخل نعت تھے ۔ آفاقی مقاصد ایک مثالی انسان ، قائد اور محسن انسانیت کے حوالے سے بنی نوع انسان میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے آفاقی پیغام ، عالم موجودات پر آپ کے فیضان و برکات اور فروغ خیر وامن کے تذکرے کے طور پر بھی نعت کو استعمال کیا گیا ہے، جیسے : اسے تو ختمِ نبوت کا معجزہ کہیے حدیث بن گئی دنیا میں گفتگوئے رسول (شفیق کوٹی) حلم و صبر و اتقا، جود و سخا عفو و کرم معرفت کا درس ہے ایک اک فضیلت آپ کی (اثر لکھنوی) اگر پیرو ترا یہ عالمِ ایجاد ہو جائے تو اک انساں ہی کیا کل کائنات آزاد ہو جائے (سیماب اکبر آبادی) جدید اسلوب اب نعت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیغمبرانہ شان کے ساتھ ساتھ ایک انسان کامل کے طور پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات، معاشرت و تمدن ، آپ کے انقلاب آفریں اقدامات کو مستند حوالوں اور صحت مند روایات کی روشنی میں قلمبند کیا گیا اور شاعر کو یہ تشویش ہوئی:
Flag Counter