Maktaba Wahhabi

252 - 256
جعفر طیار (دارالسلام۔ لاہور) نبی کی رہ پہ چلن ہو تو نعت ہوتی ہے جو سنتوں سے لگن ہو تو نعت ہوتی ہے نہیں ہے نعت فقط نام شعر گوئی کا عمل مآلِ سُخن ہو تو نعت ہوتی ہے جو کوئی مدحِ محمدؐ میں محو ہو بلبل حدیث اُس کا چمن ہو تو نعت ہوتی ہے فقط زباں ہی نہیں دل بھی ہو غلام اُن کا مطیع سارا بدن ہو تو نعت ہوتی ہے کلامِ میرِ امم سے قرار ملتا ہے حدیث سایہ فگن ہو تو نعت ہوتی ہے قلم محاذِ نگارش میں تیغ بن جائے کہ بدعتوں کا بِزَن ہو تو نعت ہوتی ہے کبھی بھی ملک و وطن کے نہ دین ہو تابع جو دیں کے تابع وطن ہو تو نعت ہوتی ہے
Flag Counter