Maktaba Wahhabi

150 - 256
مشرکینِ مکہ اورعقیدۂ ربوبیّت مشرکین عرب جنھوں نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی زبردست مخالفت کی، ان کے عقائد پر غور کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ وہ لوگ توحیدِ ربوبیت کے قائل تھے۔ وہ اللہ تعالیٰ کو پوری کائنات کا نہ صرف خالق و مالک بلکہ ’’رازق‘‘ بھی جانتے تھے۔بفحوائے عبارت قرآنی : ذرا ان مشرکوں سے آپ یہ کہیے کہ بتلاؤ دیا کرتا ہے کون ارض و سما سے رزق تم سب کو؟ تو وہ لوگ آپ کو بے شک یہی دیں گے جواب اس کا کہ سرانجام دینے والا ان کاموں کا ہے ’’مولا‘‘[1] ثابت ہوا کہ جب مشرکین عرب سے پوچھا جاتا تھا کہ تمھیں رزق کون دیتا ہے؟ تو وہ بلا تامل کہہ دیتے تھے ’’اللہ‘‘ لہٰذا وہ توحیدِربوبیت کا انکار نہیں کرتے تھے۔ ان کا انکار اصل میں توحیدِ الوہیت سے تھا جب وہ کہتے تھے:
Flag Counter