Maktaba Wahhabi

68 - 256
حضرت داود علیہ السلام قرآن عزیز میں حضرت داود علیہ السلام کا ذکر سورئہ بقرہ، نساء، مائدہ، انعام، بنی اسراء یل، انبیاء، نمل، سبا اور صٓ میں آیا ہے، ان سورتوں میں ان کے حالات بعض جگہ مختصر اور بعض جگہ تفصیلی طورپر مذکور ہیں۔ داود علیہ السلام وہ پہلے شخص ہیں جن پر اللہ کا یہ زبردست انعام ہوا کہ وہ منصب نبوت و رسالت سے بھی سرفراز کیے گئے اور انھیں عنان حکومت بھی ملی۔ حضرت داود علیہ السلام کی ایک منفرد اور نمایاں خصوصیت یہ بھی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تقدیس میں مصروف رہتے تھے اور اس قدر خوش الحان تھے کہ جب تسبیح و تہلیل میں مشغول ہوتے تو ان کے وجد آفریں نغموں سے نہ صرف انسان بلکہ و حوش و طیور بھی متاثر ہو جاتے اور آپ علیہ السلام کے ارد گرد جمع ہوکر اللہ کی حمد کے ترانے گاتے اور سریلی و پرکیف آوازوں سے تقدیس و تسبیح میں حضرت داود علیہ السلام کی ہمنوائی کرتے حتیٰ کہ پہاڑ بھی حمدباری تعالیٰ کرتے ہوئے گونج اٹھتے۔ حضرت داود علیہ السلام اللہ تعالیٰ سے دعا مانگا کرتے تھے کہ یا اللہ! ایسا سبب پیدا کردے کہ میرے لیے ہاتھ کی کمائی آسان ہو جائے کیونکہ میں بیت المال پر اپنی معاش کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے حضرت داود علیہ السلام کی دعا کو شرف قبولیت بخشااور لوہا ان کے ہاتھ میں
Flag Counter