Maktaba Wahhabi

62 - 256
حضرت یوسف علیہ السلام نے ایک مقدس زندگی گزاری۔ بچپن، جوانی اور کہولت، زندگی کے تمام گوشے تقویٰ، عفت، صبر و استقامت، دیانت اور عشقِ الٰہی کے روشن مظہر بن گئے۔ عزیز مصر کی بیوی اور اس کی ہمنوا حسین مصری عورتوں کی ترغیبات کے باوجود ان کی مطلب براری نہ کر نے پر قید و بند کے مصائب تھے مگر ان تمام حالات میں حضرت یوسف علیہ السلام کا اعتماد اوران کی دعاؤں اورالتجاؤں کا مرکز صرف ایک ہستی اللہ تعالیٰ تھا۔ وہ نہ بادشاہ وقت کے سامنے عرض گزارہوئے اورنہ ان خوب رُویاں اور عشوہ طرازانِ حسن و جمال سے رجوع کیا بلکہ ہر موقع پر ربّ العالمین ہی سے مدد کے طالب ہوئے۔
Flag Counter