Maktaba Wahhabi

53 - 256
کرکے راہِ حق کی طرف دعوت دی بلکہ ستاروں اور سیّاروں کی بے ثباتی اور فنا کے منظر کو پیش کر کے اس حقیقت سے بھی آگاہ کر دیا کہ تمھارا یہ خیال قطعاً غلط ہے کہ یہ ستارے [1] تمھاری قسمت کو بنانے یا بگاڑنے پر قادر ہیں۔ ابراہیم علیہ السلام نے ذات واحد کے بھروسے پر اپنی قوم کے سامنے پیغام حق یوں سنایا: یہ فرمایا کہ کیا تم لوگ کرتے ہو پرستاری خدا کو چھوڑ کر اس قسم کی ناکارہ چیزوں کی کہ تم کو کوئی نفع و ضرر پہنچا ہی نہیں سکتیں کہا اس وقت ابراہیم نے ان سے کہ اے لوگو! بھلا کیا پوجتے ہو اپنی ہی مصنوعہ چیزوں کو درآنحالیکہ تم کو بھی تمھاری صنعتوں کو بھی کیا ہے خلق ہر آئینہ[2] ربِّ دو جہاں نے ہی میں تم سب سے کنارہ کرتا ہوں بس آج کے دن سے اور ان سے بھی جنھیں تم پوجتے ہو ماسوا رب کے نمرود کو جب یہ معلوم ہوا تو آپے سے باہر ہوگیا اور سوچنے لگا کہ اس شخص کی پیغمبرانہ تبلیغ و دعوت کی سرگرمیاں اگر اسی طرح جاری رہیں تو یہ میری ربوبیت، ملوکیت اور الوہیت سے بھی سب رعایا کو برگشتہ کردے گا ۔ نمرود نے ابراہیم علیہ السلام کو اپنے دربار میں بلایا اور دریافت کیا کہ اگر میرے علاوہ تیرا کوئی اور رب ہے تواس کا ایسا وصف بیان کر کہ جس کی قدرت مجھ میں نہ ہو۔
Flag Counter