Maktaba Wahhabi

186 - 256
نورِ خدا وہ آیا کہ ایمان آگیا خود منہ سے بولتا ہوا قرآن آگیا (سرجیت سنگھ لانبہ) خدا کا نور ہے نورِ پیمبر خدا کی شان ہے شانِ محمد (دِلّو رام کوثری) اسی طرح ایک اور غیر مسلم شاعر یوں کہتا ہے: ہو شوق نہ کیوں نعتِ رسولِ دو سرا کا مضموں ہو عیاں دل میں جو لولاک لما کا (پنڈت کیفی) غیر مسلم شاعروں کی تعلّی صرف روایتی شعر گوئی تک محدود نہیں بلکہ وہ ایک طرف پیغمبرِ اسلام سے عقیدت جتلاتے ہیں اور دوسری طرف گستاخیٔ صحابہ پر اتر آتے ہیں، مثلاً: نبی کے ہوئے نعت گو دو برابر کہ دونوں کو اک مدح خوانی میں رکھا ہے حسّان پہلا تو میں دوسرا ہوں نہیں فرق اوّل میں ثانی میں رکھا (دِلّو رام کوثری) غیر مسلم شاعروں کی قائم کی ہوئی اس بری مثال کا نتیجہ یہ نکلا کہ بعض مسلمان نعت گو
Flag Counter