Maktaba Wahhabi

169 - 256
ان کی ذات و صفات اک دریا اور یہ الفاظ میرے مثلِ حُباب سب میں کچھ کچھ کمی سی لگتی ہے جو بھی آتے ہیں ذہن میں القاب (فضلی) طیبہ کا ہر اک کوچہ کیونکر نہ معطّر ہو پھیلی ہوئی نکہت ہے سرکارِ دو عالم کی (حمید لکھنوی) مگر اس میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جنھوں نے اپنے فکر و نظر کی تربیت کی ہے اور قلب و روح کو احتیاط کا خوگر بنایا ہے وگرنہ جذبات ہمیشہ دامن احتیاط چھوڑ کر ادھر اُدھر نکل جانے کے عادی ہیں۔ تجاوزِ حد کی ایک مثال دیکھیے: علی الاعلان سِرِّ کُنْتُ کَنْزاً مَخْفِیّاً کہیے مگر اُس کی شریعت کا ادب مانع ہے کیا کہیے (حفیظ جالندھری) چلوں، میں جان حزیں کو نثار کر ڈالوں نہ دیں جو اہلِ شریعت جبیں کو اِذنِ سجود ذرا خبر نہ رہی ہوش و عقل و ایماں کی یہ شعر پڑھ کے وہیں ڈال دی جبینِ سجود (اصغر گونڈوی)
Flag Counter