Maktaba Wahhabi

152 - 256
حتیٰ کہ درجہ بدرجہ غُلو میں بڑھتے ہوئے سیدھا اور صاف اعلان کرتے ہیں: ع ترا کھاواں ترے ہی گیت گاواں یا رسول اللہ (عبدالستار نیازی) [1] حالانکہ ایسا کہنے کی جرأت مشرکینِ مکہ کوبھی نہ ہوئی جب بقولہ تعالیٰ ان سے پوچھا گیا: بتاؤ تم کہ ہے وہ کون جو پھر تم کو دے روزی؟ اگر مولائے ہستی رزق و روزی روک لے اپنی[2] تب اس کا جواب خود رازقِ کائنات نے ہی قرآن مجید میں جابجا ارشاد فرمایا: خدائے پاک تو وہ قادر و مختار ہے جس نے تمھیں پیدا کیا اور پھر نوازا رزق و روزی سے[3] نیز وہ لوگ جو اپنی نوزائیدہ اولاد کو پیدا ہوتے ہی مار ڈالتے تھے یا جیسا کہ آج کل لوگ خاندانی منصوبہ بندی کرتے اور اسقاطِ حمل کروا دیتے ہیں، صرف اس خوف سے کہ ہماری اولاد کھائے گی کہاں سے؟ انھیں مفلسی کے خوف سے خبردارکرتے ہوئے اپنی رزّاقیت کی نوید یوں سنائی:
Flag Counter