Maktaba Wahhabi

151 - 256
’’کیا اس نے اتنے سارے معبودوں کی جگہ ایک ہی معبود بنا ڈالا، یہ تو بڑی عجیب بات ہے!‘‘ [1] یعنی کیا اس نبی نے اتنی ساری ہستیوں کے بجائے صرف ایک ہستی ہی کو مقام و مرتبۂ الوہیت دے دیا ہے کہ صرف اسی ایک اِلٰہ کی بندگی کی جائے۔ چنانچہ توحیدِالوہیت ہی اہل مکہ اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان جھگڑے کا باعث تھی۔وگرنہ اس اعتبار سے ان کا عقیدہ موجودہ دور کے سادہ لوح مسلمانوں سے بہتر تھا کہ وہ کم از کم روزی کا دینے والا تو ایک اللہ ہی کو سمجھتے تھے جبکہ موجودہ دور کے نعت گو شعراء کو دیکھیے جو پہلے تو کہتے ہیں: نہ مال اولاد دا صدقہ، نہ کاروبار دا صدقہ اسیں تے کھانیں آں یارو! خدا دے یار دا صدقہ لیکن بعد ازاں مزید مبالغہ کرتے ہیں تو یوں گویا ہوتے ہیں: رب ہے ’’معطی‘‘ یہ ہیں قاسم[2] رزق اس کا ہے، کھلاتے یہ ہیں (احمد رضا خاں)
Flag Counter