Maktaba Wahhabi

57 - 131
ہے۔پھر اس فن کا مظاہرہ کرنے والے عموماً مردو زن اپنے فن کا مظاہرہ مخلوط مجلسوں میں کرتے ہیں۔ بتلائیے خوش الحانی سے قرآن پاک کی تلاوت کرنا اور عشق و معاشقہ کی داستانیں مخلوط مجلسوں میں خوش الحانی سے پڑھنا برابر ہے ؟ مگر افسوس کہ اربا ب اشراق قرآن پاک کی خوش الحانی سے فن کاروں کے فن کو سند جواز پیش کر رہے ہیں۔ انا للّٰہ و انا الیہ راجعون۔! قارئین کرام ! یہ ہے ان دلائل کی حقیقت جنھیں جناب غامدی نے موسیقی،فن موسیقی،رقص اور آلات موسیقی کے جواز کے لیے پیش کیا ہے۔ رہی یہ بحث کہ موسیقی حرام کیوں ہے ؟ جیسا کہ ائمہ اربعہ کا موقف ہے اور اس کے دلائل کیا ہیں ؟اس پر ہم آئندہ بحث کریں گے۔ ان شاء اﷲ۔ وما توفیقی الاباللّٰہ ---٭٭٭---
Flag Counter