Maktaba Wahhabi

631 - 670
نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت ظاہر نہ کریں مگر جو اس میں سے ظاہر ہوجائے اور اپنی اوڑھنیاں اپنے گریبانوں پر ڈالے رہیں اور اپنی زینت ظاہر نہ کریں مگر اپنے خاوندوں کے لیے۔‘‘ نیز اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِن وَرَاءِ حِجَابٍ ۚ ذَٰلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ "(الاحزاب:53) "اور جب تم ان سے کوئی سامان مانگو تو ان سے پردے کے پیچھے سے مانگو، یہ تمہارےدلوں اور ان کے دلوں کے لیے زیادہ پاکیزہ ہے۔" اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "( إياكم والدخول على النساء ) يعني الأجنبيات قيل: يا رسول اللّٰه ! أفرأيت الحموا؟ فقال : (( الحمو الموت ))" [1] "عورتوں پر داخل ہونے سے بچو(یعنی بیگانی عورتوں سے) ،کہاگیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! دیور کے بارے میں کیا خیال ہے توفرمایا:"دیور موت ہے۔" اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مطلق طور پر بیگانی عورت سے خلوت اختیار کرنے سے منع کیا ہے اور فرمایا: "إن ثالثهما الشيطان"[2]"ان کا تیسرا شیطان ہوتاہے۔" چنانچہ خرابی کے ذریعے کو بند کرنے،گناہ کے دروازے کو بند کرنے،برائی کے اسباب کو کاٹنے اور شیطان کے پروپیگنڈوں سے مرد و زن کو بچانے کی خاطر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کو بلا محرم سفر کرنے سے منع فرمایا۔اور یہی وجہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا ہے: "اتَّقُوا الدُّنْيَا وَاتَّقُوا النِّسَاءَ فَإِنَّ أَوَّلَ فِتْنَةِ بَنِى إِسْرَائِيلَ كَانَتْ فِى النِّسَاءِ"[3]
Flag Counter