Maktaba Wahhabi

441 - 670
پر لازم ہے کہ وہ ان کو وعظ ونصیحت کرےاور ان کو گانے اور موسیقی کی حرمت سے خبردار کرے اور خود ان کے ساتھ اس گناہ میں شریک نہ ہو کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "الدين النصيحة"[1] "دین سراپا خیر خواہی ہے۔" اس حدیث کو امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: "مَنْ رَأَى مِنْكُمْ مُنْكَرًا فَلْيُغَيِّرْهُ بِيَدِهِ ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِهِ ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِهِ ، وَذَلِكَ أَضْعَفُ الإِيمَانِ "[2] "تم میں سے جو کسی برائی کو دیکھے وہ اس کو اپنے ہاتھ سے روکے اگر وہ اس کی طاقت نہیں رکھتا تو اپنی زبان سے روکے اور اگر وہ اس کی بھی طاقت نہ رکھے تو دل سے(ہی برا جانے) اور یہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے(جس کے بعد ایمان باقی نہیں رہتا۔)" اس موضوع پر آیات واحادیث کثرت سے پائی جاتی ہیں۔ خاوند کے ذمہ ہے کہ وہ اس تنخواہ کو اپنی بیوی اور اس کے بچوں پر خرچ کرے اور اس کی اجازت اور رضاکے بغیراس کی تنخواہ سے کچھ لینا جائز نہیں ہے اور بیوی کے لیے خاوند کے گھر سے اپنے میکے یا ان کے علاوہ کسی کے پاس خاوند کی اجازت کے بغیر جانا جائز نہیں ہے۔(ابن باز رحمۃ اللہ علیہ ) فسخ نکاح عورت نے ایک شخص سے شادی کی، دیکھا تو اس شخص کو پھلبہری ہے، کیا وہ فسخ نکاح کی حقدار ہے؟ سوال:ایک عورت نے کسی مرد سے شادی کی، جب وہ رخصت ہوکر اس کے پاس آئی تو اس نے دیکھا کہ مرد کے جسم پر پھلبہری ہے کیا عورت کے لیے نکاح فسخ کرانا جائز ہے؟ جواب:جب میاں بیوی میں سے کسی ایک میں جنون، کوڑھ یا پھلبہری ظاہر ہو جائے تو
Flag Counter