Maktaba Wahhabi

607 - 670
"مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ"[1] "جس نے کسی قوم کی مشابہت کی وہ انھیں میں سے ہے۔ اور اس لیے بھی کہ یہ بال لگانے میں داخل ہے بلکہ اس سے کہیں زیادہ ،اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے اور ایسا کرنے والے پر لعنت کی ہے (سعودی فتویٰ کمیٹی ) بال اتارکر آراستہ ہونا اور انھیں سنوارنے اور کنگھی کرنے کا طریقہ سر کے بال مونڈنا: سوال عورت کا اپنے سر کے بال مونڈنے کا کیاحکم ہے؟ جواب:اس بات پر اجماع ہے کہ عورت کو حج کے موقع پر بھی بال مونڈنے کا حکم نہیں دیا گیا۔اگرعورتوں کو سر منڈاناجائز ہوتا تو یہ حج میں مشروع ہوتا جیسا کہ مرد کے لیے مشروع ہے لیکن کوئی ایسی تکلیف ہو جو مونڈنے کا تقاضہ کرتی ہو،مثلاً :بیماری یا سر کا زخم جوٹانکے لگانے کا تقاضہ کرتا ہوتو کوئی حرج نہیں، اس پر اللہ تعالیٰ کا فرمان بھی راہنمائی کرتا ہے۔ "فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ ۚ إِنَّ اللّٰـهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ" (البقرۃ:173) "پس جو مجبور کردیا جائے اس حال میں کہ نہ بغاوت کرنے والا اور نہ حد سے گزرنے والا تو اس پر کوئی گناہ نہیں، بے شک اللہ بے حد بخشنے والا ،نہایت رحم والا ہے۔" (سعودی فتویٰ کمیٹی) پیشانی کے اوپر سے بالوں کو چھوٹا کرانے کا حکم: سوال:اس کٹنگ کا کیا حکم جو کچھ عورتیں کرواتی ہیں؟اس کی صورت یہ ہے کہ پیشانی کے اوپر سے کچھ بال کاٹ کر ان کی لٹوں کو پیشانی پر لٹکایا جا تا ہے۔ جواب:اگر اس کٹنگ کی غرض کفار اور ملحد عورتوں کی مشابہت ہوتو یہ حرام ہے کیونکہ غیر
Flag Counter