Maktaba Wahhabi

705 - 670
اور ذکر کرنے والی عورتیں، ان کے لیے اللہ نے بڑی بخشش اور بہت بڑا اجر تیار کر رکھا ہے۔‘‘ اللہ نے ان کے جنت میں اکھٹے داخل ہونے کا تذکرہ کیا ہے،جو کہ اس فرمان میں ہے: "هُمْ وَأَزْوَاجُهُمْ فِي ظِلَالٍ عَلَى الْأَرَائِكِ مُتَّكِئُونَ"(یٰس:56) "وہ اور ان کی بیویاں گھنے سایوں میں تختوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہیں۔" اور اس کا فرمان ہے: "ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنتُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُونَ"(الزخرف:70) "جنت میں داخل ہوجاؤ تم اور تمہاری بیویاں،تم خوش کیے جاؤ گے۔" اور اللہ نے اپنے فرمان میں عورتوں کو دوبارہ پیدا کرنے کی خبر دی ہے: "إِنَّا أَنشَأْنَاهُنَّ إِنشَاءً ﴿٣٥﴾ فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا"(الواقعہ:35۔36) "بلاشبہ ہم نے ان(بستروں والی عورتوں) پیدا کیا نئے سرے سے پیداکرنا،پس ہم نے انھیں کنواریاں بنادیا۔" یعنی بوڑھیوں کو دوبارہ پیدا کرتے وقت انھیں کنواریاں بنائے گا ،جیسے بوڑھوں کو نوجوان لوٹائے گا۔حدیث میں آیا ہے کہ دنیاوی عورتوں کو عبادت اور فرمانبرداری کی وجہ سے حوروں پر فضیلت حاصل ہوگی توایماندار عورتیں بھی مردوں کی طرح جنت میں داخل ہوں گی۔اور اگر عورت نے کئی مردوں سے شادی کی ہوگی تو ان کے ساتھ ہی جنت میں داخل ہوگی، ان کے درمیان اسے اختیار ملنے پر وہ ان میں سے سب سے اچھے کردار والے کو پسند کرے گی۔(فضیلۃالشیخ عبداللہ بن جبرین) باپ کا اپنے بیٹے اور بیٹی کے مال سے لینے کا مسئلہ باپ کااپنی بیٹی کے مال کا استعمال: سوال:کسی آدمی نے کسی عورت سے شادی کی تو اس سے ایک لڑکا پیداہوا،اور مذکورہ عورت کے والد نے اپنی بیٹی کے مال میں اپنی ذات کے لیے تصرف کرنا چاہا تو اس
Flag Counter