Maktaba Wahhabi

715 - 670
پڑھنا اور روزہ رکھنا بھی نہیں پہچانتی تو اس کا کیا حکم ہو گا؟ اور میرے جیسے کا کیا فریضہ ہے جبکہ میں اس کا بڑا بیٹا ہوں؟ جواب:دین میں ایسی عورت کا حکم یہی ہے کہ وہ مسلمان ہے، اس لیے کہ وہ مسلمان والدین کی بچی ہے اور آخرت میں بھی وہ مسلمان ہی ہے کیونکہ راجح بات یہ ہے کہ مسلمان لوگوں کے بچوں کا حکم ان کے آباء واجداد جیسا ہی ہو گا اور ان کا امتحان بھی نہیں لیا جائے گا اور کافروں کے بچوں کا حکم دنیا میں مسلمان کے حکم کی طرح نہیں تو اگر اسلامی علاقے میں کام کرنے والے غیر مسلم والدین کا بچہ فوت ہو جائے تو اسے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔ اس لیے کہ وہ دنیا کے احکام میں کافر ہے، اس سے کفار جیسا معاملہ کیا جائے گا۔ جبکہ آخرت کے حوالے سے صحیح بات یہ ہے کہ ان کا امتحان لیا جائے گا۔ مشرکوں کے بچے جنھیں دعوت(دین ) نہیں ملی اگرچہ ہم ان کے امتحان کی کیفیت کو نہیں پہچانتے لیکن جو ان میں سے فرمانبردارہے جنت میں جا ئے گا ،جس نے نافرمانی کی وہ جہنم میں داخل ہوگا۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) گناہوں کے نتائج کسی گناہ کی پاداش میں سزا پانا اور برکت کا ختم ہونا : سوال:میں نے پڑھا ہے کہ اللہ کی طرف سے سزاپانا اور برکت کا ختم ہونا گناہوں کے نتیجے ہیں تو میں اس کے خوف سے بہت روئی میری راہنمائی کرو۔اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ جواب:اس میں کوئی شبہ نہیں کہ گناہوں کا ارتکاب اللہ کے غصے، برکت کے ختم ہونے ،بارش کے رکنے اور دشمنوں کے مسلط ہونے کے اسباب سے ہے ،جیسا کہ اللہ سبحانہ نے فرمایا ہے: "وَلَقَدْ أَخَذْنَا آلَ فِرْعَوْنَ بِالسِّنِينَ وَنَقْصٍ مِّنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ"(الاعراف:130)
Flag Counter