Maktaba Wahhabi

687 - 670
شادی بیاہ کے موقع پر عورتوں کا آپس میں رقص کرنا: سوال:شادی بیاہ میں عورتوں کے آپس میں رقص کرنے کا کیا حکم ہے؟اللہ تمھیں بدلہ دے گا، آپ ہمیں فتویٰ دیں ۔ جواب:شادی کے موقع پر عورتوں کے رقص کرنے میں کوئی حرج نہیں، نیز اچھے گانے کے ساتھ دف بجانے میں بھی، اس لیے کہ یہ شادی کا وہ اعلان ہے جس کا شرعی طور پر حکم دیا گیا ہے لیکن اس شرط سے کہ یہ صرف عورتوں تک محدود ہو۔ ایسی آواز کے ساتھ کہ اپنی جگہ سے دور اور بلند نہ ہو اور مکمل پردے کی شرط کے ساتھ اس اعتبار سے کہ عورت کے پردے سے ناچنے کی حالت میں کوئی چیز ظاہر نہ ہو۔ مثلاً اس کے کندھے بازواور پنڈلیاں اور صرف وہی چیزیں ظاہر ہو سکتی ہوں جو عام طور پر کسی مسلمان عورت کی عورتوں کی موجودگی میں ظاہر ہو جاتی ہیں۔(فضیلۃ الشیخ صالح الفوزان) خوشیوں کے مواقع پر زغرطہ (ناک سے نکالی جانے والی مخصوص آواز ) کا حکم: سوال:زغرطہ کا کیا حکم ہے؟یہ ایسی آواز ہے جو عورت خوشی کے وقت نکالتی ہے ۔ہمیں فائدہ دو اللہ آپ کو بدلہ دےگا۔ جواب:مردوں کی موجودگی میں عورت کا آواز بلند کرنا جائز نہیں، نہ تو خوشی کے وقت کی مخصوص آواز اور نہ ہی اس کے علاوہ کیونکہ اس کی آواز میں بھی فتنہ ہے، پھر یہ آواز (زغرطہ) پہلے اور پچھلے مسلمانوں میں معروف نہیں اور یہ بری عادتوں میں سے ہے جسے چھوڑنا ہی مناسب ہے، اور اس لیے بھی کہ یہ قلت حیا کی دلیل ہے۔(فضیلۃ الشیخ صالح الفوزان) حرام چیزوں کو دیکھنا اور سننا ریڈیو سننے کا حکم: سوال:اگر ریڈیو کے اندر حرام امر بھی ہو تو اس کی طرف کان لگانے کا کیا حکم ہے؟ جواب:ریڈیو سے قرآن مجید نفع بخش احادیث یا اہم اہم خبریں سننے میں کوئی حرج نہیں۔
Flag Counter