Maktaba Wahhabi

659 - 670
پردے کے اندر زیب وزینت کا اختیار: سوال:کیا مکمل چادر کے نیچے چھپنے کے بعد عورت کے لیے مکمل زیب وزینت اختیار کرنا درست ہے،مثلاً:اس کے نیچے سرمہ،مہندی اور زیور ہو جو کہ تمام چھپا ہوا ہو؟ جواب:اس میں کوئی حرج نہیں بلکہ وہ تو خاوند کے لیے اور عورتوں کے لیے زینت اختیار کیے ہوئی ہے نہ کہ اجنبی مردوں کے لیے،جب تک اس سے کوئی چیز ظاہر نہیں ہوتی تو کوئی حرج نہیں،البتہ اگر چادر خود ذاتی طور پر چمکدار اور نظر کو متوجہ کرنے والی ہونے کی وجہ سے خوبصورت ہوتو یہ حرام ہے۔(فضیلۃا لشیخ عبدالرزاق عفیفی رحمۃ اللہ علیہ ) غیر مسلم عورت سے پردہ غیر مسلم عورت کے سامنے اپنے بال کھولنے کا حکم: سوال:کیا مسلمان عورت غیر مسلمہ کے سامنے اپنے بال ننگے کرسکتی ہے؟خاص طور پر جب وہ اس مسلمان عورت کی صفت اپنے غیرمسلم قریبی مردوں کے سامنے بیان کرتی ہو۔ جواب:یہ حکم اللہ کے فرمان کی تفسیر میں علماء کے اختلاف پر مبنی ہے: "وَقُل لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ۖ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ "(النور:31) ’’ اور مومن عورتوں سے کہہ دے اپنی کچھ نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت ظاہر نہ کریں مگر جو اس میں سے ظاہر ہوجائے اور اپنی اوڑھنیاں اپنے گریبانوں پر ڈالے رہیں اور اپنی زینت ظاہر نہ کریں مگر اپنے خاوندوں کے لیے، یا اپنے باپوں، یا اپنے خاوندوں کے باپوں، یا اپنے بیٹوں،
Flag Counter