Maktaba Wahhabi

639 - 670
عورتوں کے غیر محرم مردوں سے مصافحے کےحرام ہونے کی وجہ: سوال:اسلام نے عورتوں کے اپنے غیر محرم رشتہ داروں سے ہاتھ ملانے کو کیوں حرام قرار دیا ہے؟ جواب:اسلام نے اسےحرام قراردیاہے کیونکہ انسان کااجنبی عورت کی جلد کو چھونے میں بہت بڑا فتنہ ہے۔اور جو چیز بھی فتنوں کا ذریعہ بن سکتی ہو اس سے شارع نے منع کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس خرابی کے دفاع کے لیے نگاہوں کو پست رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔(سماحۃ الشیخ عبداللہ بن جبرین) غیر محرموں کو دیکھنا منگنی کے ارادے سے لڑکی کے سینے اور بالوں کو دیکھنا: سوال:کیا آدمی کے لیے اس عورت کی ہتھیلیوں اور چہرے کے علاوہ کچھ دیکھنا جائز ہے جس سے وہ منگنی کا ارادہ رکھتا ہو، مثلاً اس کے سینے اور بالوں کو دیکھنا؟ جواب:ظاہر یہی ہے کہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے بغیر یہ جائز ہے۔ اسی کے ہم معنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: "اذا القي في قلب احدكم خطبة امراة ،فلينظر الي ما يدعوه الي نكاحها"[1] ’’جب تم میں سے کسی کے دل میں کسی عورت کو نکاح کا پیغام دینے کا خیال ڈالا جائے تو وہ اس کی طرف دیکھ سکتا ہے جو اسے اس کے نکاح کی دعوت دیتا ہے۔‘‘ البتہ طے شدہ پروگرام کے ساتھ صرف ہتھیلیوں اور چہرے سے زیادہ دیکھنا جائز نہیں ۔(علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ ) عورت کا مرد کوٹیلی ویژن یا راستے پر دیکھنے کا حکم: سوال:سڑک پر فطری نظر یا ٹیلی ویژن کے پروگراموں کے دوران عورت کے مرد کو دیکھنے
Flag Counter