Maktaba Wahhabi

224 - 670
"اگر ہم کو اس مسئلہ کا پہلے علم ہو تا جس کا ہمیں بعد میں علم ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف آپ کی بیویاں ہی غسل دیتیں۔"[1] اس کو ابو داؤد رحمۃ اللہ علیہ نے بیان کیا ہے۔ اور اس لیے بھی کہ بلا شبہ ابو بکرصدیق رضی اللہ عنہ نے یہ وصیت کی تھی کہ ان کو ان کی بیوی اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا غسل دے، چنانچہ انھوں نے غسل دیا۔ نیز اس لیے کہ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کو ان کی بیوی اُم عبداللہ رضی اللہ عنہا نے غسل دیا۔ اور اہل علم کے نزدیک یہ بھی صحیح ہے کہ آدمی اپنی بیوی کو جب وہ فوت ہو جائے تو اس کو غسل دے، اس لیے کہ ابن منذر نے بیان کیا ہے کہ بلاشبہ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کوان کی وفات کے بعد غسل دیا تھا اور یہ بات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے درمیان مشہور تھی تو انھوں نے اس کا انکار نہیں کیا ،لہٰذا یہ ان کا اجماع ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی) حائضہ کا میت کو غسل دینا اور کفن پہننانا: سوال:کیا حائضہ کے لیے جائز ہے کہ وہ میت کو غسل دے اور اس کو کفن پہنائے؟ جواب:عورت کے لیے جائز ہے کہ وہ حالت حیض میں عورتوں کو غسل دے اور ان کو کفن پہنائے۔اور اس کے لیے مردوں میں سے صرف اپنے خاوند کو غسل دینا جائز ہے۔ حیض میت کو غسل دینے سے مانع شمار نہیں کیا جائے گا ۔(سعودی فتویٰ کمیٹی) میت پر نوحہ کرنا کیا چیخ و پکارکر کے دوسروں کو رلانا نوحہ ہے؟ سوال:بعض عورتیں جب میت والوں کے گھر میں تعزیت کے لیے جاتی ہیں تو وہ چیخ و پکار کرتی ہیں اور ایسا کرکے تمام حاضرین کو رلادیتی ہیں کیا ان کا یہ عمل نوحہ میں شمار ہو گا؟ جواب:ہاں بلا شبہ یہ نوحہ سے ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نوحہ کرنے والی اور سننے والی پر لعنت فرمائی، لہٰذا اس عورت کے لیے یہ عمل حلال نہیں ہے اور میت والوں کو بھی یہ حلال نہیں ہے کہ وہ اس عورت کو ایسا کرنے کی اجازت دیں ۔ان پر واجب ہے کہ جب
Flag Counter