Maktaba Wahhabi

63 - 670
وضو سے روکنے والی چیزیں وضو کرتے ہوئے بازو دھونے کا طریقہ سوال: کیا بازودھوتے وقت ہاتھوں کو، ہتھیلیاں دھوئے بغیر،کہنیوں سمیت دھونے سے وضوصحیح ہو جا تا ہے یا پھر ہتھیلیوں کا وضوکے شروع میں ایک ہی دفعہ دھولینا کافی ثابت ہو گا؟ جواب:بازو دھوتے وقت ہاتھوں کو انگلیوں کے کناروں سے دونوں جانب سے دھونا ہوگاورنہ وضو کا ایک رکن ناقص رہ جائے گا۔(فضیلۃالشیخ عبدالرزاق عفیفی رحمۃ اللہ علیہ ) نیل پالش لگانے والی عورت کے وضو کا حکم سوال:جس عورت کے ناخنوں پر پالش لگی ہو اس کے وضو کا کیا حکم ہے؟ جواب:بلا شبہ نماز پڑھنے والے خاتون کے لیے نیل پالش لگانا جائز نہیں ہے۔ اس لیے کہ یہ وضو کرتے وقت پانی کو ناخن تک پہنچنے سے روکتی ہے اور ہر وہ چیز جو پانی پہنچنے سے روکتی ہو ،وضو یا غسل کرنے والے کے لیے اس کا استعمال جائز نہیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ "فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ" (المائدۃ:6) "اپنے منہ اور ہاتھ دھوؤ۔" اور یہ عورت جس کے ناخنوں پر نیل پالش لگی ہو تو ناخنوں تک پانی نہ پہنچنے کی وجہ سے اس پر ہاتھوں کا دھونا صادق نہیں آئے گا۔ تو اس طرح وہ وضو یا غسل کے فرائض میں سے ایک فرض کو ترک کرنے والی ہوگی۔ لیکن وہ عورت جو نماز نہیں پڑھ سکتی جیسے حائضہ تو اس کے لیے نیل پالش استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں مگر وہ فعل جو کافر عورتوں کی خصوصیات میں سے ہو وہ کفار کی مشابہت کی وجہ سے جائز نہیں ہے ۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
Flag Counter