Maktaba Wahhabi

136 - 670
رمضان اور حج میں حیض روکنے والی گولیوں کا استعمال: سوال:رمضان اور حج میں مانع حیض گولیوں کا استعمال کیسا ہے تاکہ ہمیں عبادات کی ادائیگی پر قدرت حاصل ہوسکے؟ جواب:ہمیں تواس میں کوئی حرج دکھائی نہیں دیتا جبکہ ان گولیوں کے استعمال کا وہی مقصد ہو جو سوال میں ذکر کیا گیا ہے اور اس سے صحت پر نقصانات مرتب نہ ہوتے ہوں۔(سعودی فتویٰ کمیٹی) کیا رمضان میں مانع حیض ادویات کا استعمال جائز ہے؟ سوال:کیا عورت کے لیے ماہ رمضان میں مانع حیض ادویات کا استعمال جائز ہے کہ نہیں؟ جواب:عورت کے لیے ماہ رمضان میں مانع حیض ادویات کا استعمال جائز ہے جبکہ ماہر تجربہ کارامانت دارڈاکٹر فیصلہ کریں کہ ان ادویات کا استعمال اس کے لیے نقصان دہ نہیں ہوگا اور نظام حمل کو وہ متاثر نہیں کریں گی۔ویسے اس کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ ان ادویات کے استعمال سے گریز ہی کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے عورت کو رمضان میں حیض آنے پرروزہ چھوڑنے کی رخصت عطا کردی ہے اور اس کے لیے اس کو بحیثیت دین پسند کیا ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی) حائضہ کا قرآن پڑھنے اور مصحف کو چھونے کا حکم کیا حائضہ قرآن کی تلاوت کرسکتی ہے؟ سوال:ہم گرلز کالج کی طالبات ہیں،ہم پر قرآن کاایک پارہ یاد کرنا لازم وضروری ہے۔بعض اوقات امتحانات اور ایام ماہواری اکھٹے ہوجاتے ہیں،کیاہمارے لیے قرآنی سورتوں کو کاغذ پر لکھنا اور ان کو زبانی یاد کرنا جائز ہے کہ نہیں؟ جواب:علماء کے دو اقوال میں سے صحیح قول کے مطابق حائضہ اور نفاس والی عورت کے لیے قرآن کو چھوئے بغیر پڑھنا جائزہے کیونکہ اس کی ممانعت کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے،البتہ وہ کسی حائل،جیسے پاک کپڑے اور اس قسم کی کوئی اور چیز،سے چھو
Flag Counter