Maktaba Wahhabi

373 - 670
میاں بیوی کے آپس میں حقوق خاوند کی اجازت کے بغیر سفر کرنے والی عورت کی واپسی کے کرائے کاحکم: سوال:جب بیوی خاوند کی اجازت کے بغیر سفر کرے تو واپسی کا کرایہ کس کے ذمہ ہوگا؟ جواب:وہ جو اس کو لے گئی وہی یا کوئی د وسری اس کو خاوند کے پاس لانے کا خرچہ برداشت کرے۔(محمدبن ابراہیم) بیوی کا کفن کس کے ذمے ہے؟ سوال: کیا بیوی کا کفن خاوند کے ذمے ہے؟ جواب:صحیح موقف تو یہ ہے کہ اپنی بیوی کا کفن خاوند کے ذمے ہے، خواہ وہ بیوی مالدا ہو یا تنگدست ،اور معروف طریقے سے اس پر خرچ کیا جائے گا۔جس کو لوگ گناہ سمجھتے ہیں وہ یہ کہ جب غنی آدمی کی تنگدست بیوی فوت ہوجائے تو اس کاکفن خاوند کے ذمہ نہیں ہے بلکہ خاوند اور لوگوں میں سے ہر ایک اس معاملہ میں برابر ہیں،اور یہی امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے مذہب کا قول ہے۔(السعدی) عورتوں کا اپنا حق سمجھتے ہوئے خاوندوں سے بے جا مطالبے کرنا: سوال: اکثر بیویاں اپنے خاوندوں سے بھاری مطالبے کرتی ہیں کہ بعض اوقات ان کے مطالبے پورے کرنے کے لیے اس بیچارے کو قرض اٹھانا پڑتاہے اور بیویاں اس کو اپنا حق سمجھتی ہیں ۔کیایہ صحیح ہے؟ جواب:یہ بری معاشرت ہے۔اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے ارشاد فرمایا: "لِيُنفِقْ ذُو سَعَةٍ مِّن سَعَتِهِ ۖ وَمَن قُدِرَ عَلَيْهِ رِزْقُهُ فَلْيُنفِقْ مِمَّا آتَاهُ اللّٰـهُ ۚ لَا يُكَلِّفُ اللّٰـهُ نَفْسًا إِلَّا مَا آتَاهَا " (الطلاق:7) ’’لازم ہے کہ وسعت والا اپنی وسعت میں سے خرچ کرے اور جس پر اس کا رزق تنگ کیا گیا ہو تو وہ اس میں سے خرچ کرے جو اللہ نے اسے دیا ہے ، اللہ کسی شخص کو تکلیف نہیں دیتا مگر اس کی جو اس نےاسے دیا ہے ۔‘‘
Flag Counter