Maktaba Wahhabi

619 - 670
ہونے کی وجہ سے "الْفِطْرَةُ خَمْسٌ"فطرت پانچ چیزیں ہیں۔"اور ان میں ختنہ بھی ہے،جیسا کہ خلال نے اپنی سند سے بیان کیا ہے کہ شداد بن اوس کہتے ہیں: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "الختان سنة للرجال، ومكرمة للنساء"[1] "ختنہ مردوں کے لیے سنت اور عورتوں کے لیے عزت کا باعث ہے۔"(سعودی فتویٰ کمیٹی) موئے بغل اکھاڑنا بلیڈ سے بغل کے بال مونڈنا: سوال:کیا بلیڈ سے بغل کے بالوں کامونڈنا درست ہے؟ جواب:جائزہے کیونکہ بغلوں سے بال ختم کرنا مقصد ہے،چاہے اکھاڑ کر ہو یامونڈ کر یاکسی اور طریقے سے لیکن اکھاڑنا اگر آسان ہوتو زیادہ بہتر ہے،نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی وجہ سے: " الْفِطْرَةُ خَمْسٌ: الْخِتَانُ، وَالِاسْتِحْدَادُ، وَنَتْفُ الْإِبْطِ، وَقَصُّ الشَّارِبِ، وَتَقْلِيمُ الْأَظْفَارِ "[2] "پانچ چیزیں فطرتی ہیں:ختنہ،مونچھیں کاٹنا،ناخن کاٹنا،بغل کے بال اکھاڑنا اور زیرناف بال مونڈنا۔" اس کے صحیح ہونے پر بخاری ومسلم کا اتفاق ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی) زیر ناف بال مونڈنا: سوال:بغلوں کے بال اور زیر ناف بال ختم کرنے کا کیا حکم ہے؟ جواب:بغلوں اور زیر ناف بال ختم کرنا سنت ہے لیکن بغل میں زیادہ بہتر اکھاڑنا ہے اور
Flag Counter