Maktaba Wahhabi

626 - 670
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے عورت کو بغیر محرم رشتہ دار کے سفر سے روکنے میں بڑی حکمت پائیں گے جو کہ کسی تفصیل اور شرط کے بغیر ہے۔ لیکن ہم کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نہ تو غیب جانتے ہیں اور نہ ہی ان ہوائی جہازوں سے واقف تھے تو ہم ان کی کلام کو اونٹوں پر سفر کرنے پر محمول کرتے ہیں نہ کہ ہوائی جہازوں پر،لہذا عورت اونٹ پر محرم رشتہ دار کے بغیر سفر نہیں کرسکتی۔کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان ہوائی جہازوں سے ناواقف تھے جو کہ طائف اور ریاض کے درمیانے فاصلے کو سوا گھنٹے میں طے کرسکتے ہیں جبکہ یہ مسافت پہلے اونٹ سے ایک مہینے میں طے کی جاتی تھی۔اس کا جواب یہ ہے کہ اگر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نہیں جانتے تو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا رب تو جانتا ہی ہے،۔اور اللہ تعالیٰ ہی فرماتا ہے: "وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ تِبْيَانًا لِّكُلِّ شَيْءٍ" (النحل:89) "اورہم نے تجھ پر یہ کتاب نازل کی اس حال میں کہ ہرچیز کا واضح بیان ہے۔" تو میں اپنے بھائیوں کو اس ظاہری خطرے سے خبردار کرتا ہوں،اور یہ عورت کے محرم کے بغیر سفر کرنے میں سستی ہے ،اسی طرح میں انھیں ڈرائیور کی گھر میں عورت کے ساتھ خلوت وتنہائی سے خبر دار کرتا ہوں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "إِيَّاكُمْ وَالدُّخُولَ عَلَى النِّسَاءِ"[1] " تم عورتوں پر داخل ہونے سے بچو۔" انھوں نے کہا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !دیور کے بارے میں کیا خیال ہے؟فرمایا: «الْحَمْوُ الْمَوْتُ»"دیور موت ہے۔" یعنی اس سے انتہائی ا حتیاط کرو۔عجیب بات ہے کہ کچھ علمائے کرام کہتے ہیں کہ «الْحَمْوُ الْمَوْتُ»"دیور موت ہے۔" کامطلب ہے کہ دیور کا اپنے قریبی بیوی پر د اخل ہونا ضروری ہے جیسے کہ موت ضروری ہے!! (فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
Flag Counter