Maktaba Wahhabi

482 - 670
جواب:تمہارے خط کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی جو اس عورت کے متعلق تھی جس نے یہ دعویٰ کیا کہ اس کا خاوند نامرد ہے،اوراس کی بکارت(کنورہ پن) زائل نہیں ہوئی۔ اور بیوی کے انکار پر قاضی نے اس کو لیڈی ڈاکٹرز کے پاس معائنے کے لیے بھیج دیا لیکن معائنہ مکمل ہونے سے پہلے ہی خاوند بھاگ نکلا اور واپس نہ آیا۔اب قاضی صاحب اس عورت کے متعلق فیصلہ دینے کے لیے راہنمائی کے طالب ہیں۔ مذکورہ مسئلے میں غوروفکر کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت کے لیڈی ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کرانے میں کوئی حرج نہیں،اور اس کے ساتھ ساتھ خاوند کو تلاش کیا جائے تاکہ وہ بیوی کے متعلق اپنے دعوے کو ختم کرائے،اور اگر وہ حاضر نہیں ہوتا تو قاضی اس کے اپنی بیوی سے غائب رہنے اور اس کے نان ونفقہ کی ادائیگی کے معاملے پر غور وفکر کرے(اور جو مناسب ہو وہ کارروائی کرے۔)(محمد بن ابراہیم) مرد نے عورت سے شادی کی کہ وہ کنواری ہے مگر وہ کنواری نہ نکلی۔کیا وہ نکاح فسخ کرسکتا ہے؟ سوال:ایک آدمی نے کسی عورت سے اس بنا پر شادی کی کہ ہو کنواری ہے مگر وہ شادی شدہ نکلی۔ کیا اب اس آدمی کو فسخ نکاح کا حق حاصل ہوگا،اور وہ اس سے نقصان پورا کرے گا جس نے اس کو دھوکا دیا؟ جواب: اس کو فسخ نکاح کا حق حاصل ہے ،اور اس کو حق ہے کہ وہ اس عیب کے ظاہر ہونے پر حق مہر سے کچھ حصہ و اپس طلب کرے وہ اس طرح کہ باکرہ اور ثیبہ کے حق مہر میں جتنا فرق ہے اتنا یہ مقررہ حق مہر سے واپس لےلے۔اور جب دخول سے پہلے نکاح فسخ کردے تو حق مہر ساقط ہوجائے گا۔(ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ ) طلاق کے بعض اسباب: سوال:جناب کے نکتۂ نظر میں طلاق کے کیا اسباب ہیں؟ جواب: طلاق کے کئی اسباب ہیں،ان میں سے چند ایک درج ذیل ہیں:
Flag Counter