Maktaba Wahhabi

308 - 670
عورت کے مقام ابراہیم کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم: سوال: عورت کے مقام ابراہیم کے پیچھے نماز پڑھنے کاکیا حکم ہے؟ جواب:جب وہاں پر رش ہو تو حجر اسود کے بوسے کی طرح اس کو بھی ترک کردینا چاہیے اور عورت پردہ ہے، لہٰذا وہ اس سے اجتناب کرے۔ قاضی ابن رشد نے ذکر کیا ہے کہ یہ بالا جماع عورت کے حق میں مندوب نہیں ہے اور مجھے اجماع کا تو معلوم نہیں، البتہ اصحاب کا کلام یہ ہے کہ بلاشبہ عورت مردوں کے ساتھ رش نہیں کرے گی ۔اس سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ عورت حجراسودکا بوسہ لے کر استلام کر سکتی ہے جب صرف عورتیں طواف کر رہی ہوں یا جب رش نہ ہو ،لیکن ابن رشد کا یہ قول تقریباً جمہور کا ہی قول ہے۔(محمد بن ابراہیم) طواف قدوم کے پہلے تین چکروں میں عورتوں اور مردوں کے حق میں رمل کا حکم : سوال: کیاطواف قدوم کے پہلے تین چکروں میں رمل کرنا مردوں کے ساتھ خاص ہے یاعورتوں اور مردوں دونوں کے لیےعام ہے؟ جواب:رمل مردوں کے ساتھ خاص ہے۔ عورتوں کے حق میں رمل اور تیز دوڑنا مسنون نہیں ہے۔ (فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) عورتوں کے لیے صفا ومروہ میں دو سرخ نشانوں کے درمیان دوڑنے کا حکم: سوال:کیا عورتیں یا وہ جس کے ساتھ عورتیں ہیں، سعی کرتے ہوئے سبز نشانوں کے درمیان تیز چلیں گی؟ جواب:عورتیں دو نشانوں کے درمیان نہیں دوڑیں گی ،اور ایسے ہی وہ شخص جس کے ساتھ عورت ہے وہ بھی عورت کی رعایت رکھتے ہوئے اور اس کی حفاظت کی غرض سے تیز نہیں دوڑے گا۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) وہ عورت جس نے عمرہ کیا مگر مدینہ نہ جاسکی، اس کے عمرے کا حکم: سوال:میں عمرے کی نیت سے مکہ گئی لیکن مکہ میں ایک دن قیام کے بعد میں بیمار پڑگئی اور
Flag Counter