Maktaba Wahhabi

261 - 670
ہوتی ہے جب ان کے حقوق ادا کیے جائیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "وَتُوبُوا إِلَى اللّٰـهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ"(النور:31) "اور تم سب اللہ کی طرف توبہ کرو اے مومنو!تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔" نیز اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے فرمایا: "يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللّٰـهِ تَوْبَةً نَّصُوحًا" (التحریم:8) "اےلوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی طرف توبہ کرو خالص توبہ۔" اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "التوبة تجب ما قبلها" [1] "توبہ گزشتہ(گناہ) کو مٹا دیتی ہے۔" نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "مَنْ كَانَتْ لَهُ مَظْلَمَةٌ لأَخِيهِ مِنْ عِرْضِهِ أَوْ شَيْءٍ فَلْيَتَحَلَّلْهُ مِنْهُ الْيَوْمَ قَبْلَ أَنْ لا يَكُونَ دِينَارٌ وَلا دِرْهَمٌ إِنْ كَانَ لَهُ عَمَلٌ صَالِحٌ أُخِذَ مِنْهُ بِقَدْرِ مَظْلَمَتِهِ وَإِنْ لَمْ تَكُنْ لَهُ حَسَنَاتٌ أُخِذَ مِنْ سَيِّئَاتِ صَاحِبِهِ فَحُمِلَ عَلَيْهِ" [2] "جب کسی نے اپنے بھائی پر اس کی عزت یا (مال وغیرہ کی) کسی چیز کے حوالے سے ظلم کیا ہے تو وہ آج اس سے معاف کروالے اس سے پہلے کہ وہ دن آئے جس دن اس کے پاس نہ دینار ہوگا اور نہ درہم،اگر اس کے پاس نیک اعمال ہوں گے تو اس سے اس کے ظلم کی مقدار میں نیکیاں لے لی جائیں گی اور اگر اس کے پاس نیکیاں نہیں ہوں گی تو مظلوم کے گناہ اس کے سر تھوپ دیے جائیں گے۔" اس روایت کو امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی صحیح میں بیان کیا ہے۔(سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ )
Flag Counter