Maktaba Wahhabi

178 - 670
نیز فرمایا: " خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا وَشَرُّهَا آخِرُهَا وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا" [1] "مردوں کی بہترین صف پہلی صف ہے اور ان کی بدترین صف آخری صف ہے ،اور عورتوں کی بہترین صف آخری صف ہے اور ان کی بدترین صف پہلی صف ہے۔"(سعودی فتویٰ کمیٹی) مسجد میں حائضہ اور نفاس والی عورت کی نماز جنازہ کا حکم : سوال:جب حائضہ اور نفاس والی عورت فوت ہو جائے تو کیا مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کرنا جائز ہے؟ جواب:ہاں تب جائز ہے جب گندگی پھیلنے کا خدشہ نہ ہو کیونکہ موت کے ساتھ ہی شرعی احکام ختم ہو جاتے ہیں۔(الشیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ) کیا عورت کے لیے ہر نماز خاوند کے ہمراہ مسجد میں جا کر ادا کرنا درست ہے؟ سوال:ایک جوان باپردہ اور شرعی لباس زیب تن کرنے والی دو شیزہ جو چہرے اور ہتھیلیوں کے علاوہ پورا جسم ڈھانپتی ہے اگر وہ ہر وقت کی نماز مسجد میں جا کر ادا کرنے کی رغبت رکھتی ہو تو کیا اس کو اجازت ہے؟ اور کیا اس کے لیے ہمیشہ اپنے خاوند کے ساتھ جا نا لا زم و ضروری ہے؟ جواب:جب عورت شرعی پردہ کرے ،اپنے چہرے اور ہتھیلیوں کو ڈھانپے اور خوشبو اور بے پردگی سے اجتناب کرنے والی ہو تو اس پر کوئی حرج نہیں کہ وہ مسجد میں جا کر نماز ادا کرے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: "لَا تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللّٰهِ مَسَاجِدَ اللّٰهِ" [2] "اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مسجدوں میں آنے سے مت روکو۔"
Flag Counter