Maktaba Wahhabi

176 - 670
عورتوں کا صفوں اور جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنابہت زیادہ معروف نہیں ہے ،اس سلسلہ میں اِکا دُکا واقعات ،جیسا کہ ام ورقہ رضی اللہ عنہا کی حدیث منقول ہے جبکہ اس کے برعکس عورتوں کا مردوں کے ساتھ مل کر نماز پڑھنا بکثرت منقول ہے ۔اسی لیے حدیث میں آتا ہے: ((لَا تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللّٰهِ مَسَاجِدَ اللّٰهِ)) [1] "اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مسجدوں میں آنے سے نہ روکو۔" (سماحۃ الشیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ) عورتوں کی امامت: سوال:کیا عورت کے لیے ایک عورت کی امامت کروانا جائز ہے؟اور مقتدی عورت کہاں کھڑی ہوگی؟ جواب:عورت کے لیے جائز ہے کہ وہ دیگر عورتوں کی امامت کرائے اور امامت کرانے والی ان کے درمیان کھڑی ہوگی۔لیکن جب مقتدی عورت ایک ہو تو وہ امامت کرانے والی عورت کی دائیں جانب کھڑی ہوگی۔(سعودی فتویٰ کمیٹی) نمازتراویح میں عورت کی امامت اور دیگر عورتوں کی شرکت: سوال:جب عورتیں ایک گھر میں جمع ہوں اور وہ نفل ،مثلاً:تراویح یا فرض نماز پڑھنا چاہتی ہوں تو کیا ان میں سے ایک آگے بڑھ کر امامت کراسکتی ہے،جس طرح مرد امام مردوں کی امامت کراتاہے؟ جواب:عورت کے لیے دیگر عورتوں کی امامت کرانا اور ان کو فرض اور تراویح پڑھانا جائز ہے لیکن وہ صف کے آ گے کھڑی نہ ہو،جیسا کہ مرد امام صفوں کے آگے کھڑا ہوتاہے بلکہ وہ پہلی صف کے وسط میں کھڑی ہوگی۔(سعودی فتویٰ کمیٹی) عورت کے لیے صف سے علیحدہ ہوکر تنہا نماز ادا کرنے کا حکم: سوال:کیا عورت کے لیے صف سے علیحدہ ہوکر تنہا کھڑے ہونا جائز ہے جبکہ اس کے
Flag Counter