Maktaba Wahhabi

135 - 670
صحیح ہے کہ جب عورت فوت ہوجائے تو اس کو اس حالت میں دفن کرنا جائز نہیں کہ اس کے ہاتھ سفید ہوں؟ جواب:حائضہ کے لیے اپنے ہاتھ ،سر اور پاؤں پر مہندی لگانا جائزہے اور اس پر اس میں کوئی حرج نہیں ،جہاں تک اس بات کا تعلق ہے جو سوال میں بیان کی گئی کہ عورت جب فوت ہوجائے اور اس کےہاتھوں میں مہندی نہ لگی ہو،یعنی وہ سفید ہوں تو اس کو دفن کرنا جائز نہیں۔تو یہ درست نہیں ہے اور نہ اس کی کوئی دلیل ہے۔عورت جب مسلمان ہوکرمرے تو اس کو دوسرے مسلمانوں کی طرح دفن کیا جائے گا ،اور جب وہ غیر مسلمہ ہوگی تو اس کو غیر مسلموں کے ساتھ دفن کیا جائے گا ،خواہ اس نے مہندی لگائی ہو یا نہ لگائی ہو۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) حائضہ کا بحالت حیض اپنے سر کو دھونا: سوال:دوران حیض عورت کے لیے اپنے سر کو دھونے کا کیا حکم ہے؟جبکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ جائز نہیں ہے۔ جواب:عورت کے لیے دوران حیض اپنے سر کو دھونے میں کوئی حرج نہیں۔رہا لوگوں کااس کو ناجائز کہنا تو یہ صحیح نہیں۔وہ دوران حیض اپنے سر اور جسم کو دھوسکتی ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) حیض آور گولیوں کے استعمال کا حکم: سوال:پانچ ماہ سے زیادہ عرصہ ہوا چاہتاہے کہ میری بیوی کی ماہواری بند ہوچکی ہے۔چیک اپ اور معائنہ کے بعد حمل کا نتیجہ ظاہر نہ ہوا۔ڈاکٹر نے اس کو ماہواری لانے والی گولیوں کےاستعمال کا مشورہ دیا تو کیا یہ گولیاں استعمال کرسکتی ہے؟ جواب:اس کے لیے گولیوں کا استعمال جائز ہے۔بشرطیکہ جب ڈاکٹر نے یہ تجویز کیا ہوکہ اس سے مصلحت سے زیادہ یا اس کے برابر نقصان نہیں ہوگا۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
Flag Counter