Maktaba Wahhabi

176 - 195
یَأْتِیَکُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ ٭ وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنزِلَ إِلَیْْکُم مِّن رَّبِّکُم مِّن قَبْلِ أَن یَأْتِیَکُمُ العَذَابُ بَغْتَۃً وَأَنتُمْ لَا تَشْعُرُونَ ٭ أَن تَقُولَ نَفْسٌ یَا حَسْرَتَی علَی مَا فَرَّطتُ فِیْ جَنبِ اللّٰهِ وَإِن کُنتُ لَمِنَ السَّاخِرِیْنَ ٭ أَوْ تَقُولَ لَوْ أَنَّ اللّٰهَ ہَدَانِیْ لَکُنتُ مِنَ الْمُتَّقِیْنَ ٭ أَوْ تَقُولَ حِیْنَ تَرَی الْعَذَابَ لَوْ أَنَّ لِیْ کَرَّۃً فَأَکُونَ مِنَ الْمُحْسِنِیْنَ﴾[الزمر:۵۳۔۵۸] ’’آپ کہہ دیجئے کہ اے میرے وہ بندو جنھوں نے(گناہوں کا ارتکاب کرکے ) اپنے اوپر زیادتی کی ہے! تم اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو،بے شک اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کو معاف کردیتا ہے۔یقینا وہی تو ہے جو بڑا معاف کرنے والا اور بے حد مہربان ہے۔اور اپنے رب کی طرف رجوع کرو اور اس کا حکم مان لو قبل اس کے کہ تم پر عذاب آئے،پھر تمھیں کہیں سے بھی مدد نہ مل سکے گی۔اور جو بہترین وحی تمھاری طرف تمھارے رب کی طرف سے نازل کی گئی ہے تم اس کی اتباع کرو قبل اس کے کہ اچانک تم پر عذاب آئے اور تمھیں خبر بھی نہ ہو۔(کہیں ایسا نہ ہو کہ اس وقت ) کوئی کہنے لگے:افسوس میری اُس کوتاہی پر جو میں اللہ کے حق میں کرتا رہا اور میں مذاق اڑانے والوں میں سے تھا۔یا یوں کہے کہ اگر اللہ مجھے ہدایت دیتا تو میں پرہیز گار لوگوں میں سے ہوتا۔یا جب عذاب دیکھے تو کہنے لگے:کاش مجھے ایک اور موقعہ مل جائے تو میں نیک کام کرنے والوں میں سے ہو جاؤں۔‘‘ ٭ اللہ آپ پر رحم کرے،آپ ذرا غور کریں اللہ کی رحمت اور مغفرت کے بارے میں جو اس نے اپنے اِس فرمان میں ذکر کی ہے !
Flag Counter