Maktaba Wahhabi

157 - 195
(۱۵۷) لمبی عمر پانے اور اچھا عمل کرنے والے کی فضیلت ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’لوگوں میں سے بہتر شخص وہ ہے جس کی عمر لمبی ہو اور عمل اچھا ہو۔‘‘[حسنہ الترمذی،وصححہ الألبانی ] ٭ حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دو آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور دونوں نے بیک وقت اسلام قبول کیا۔اس کے بعد ان میں سے ایک آدمی زیادہ عباد ت کرتا تھا اور وہ اللہ کی راہ میں شہید ہو گیا۔جبکہ دوسرا آدمی ‘ جو پہلے آدمی کی نسبت کم عبادت گذار تھا اُس کی شہادت کے ایک سال بعد فوت ہوا۔حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ یہ دوسرا آدمی شہادت پانے والے آدمی سے پہلے جنت میں داخل ہوا ہے۔اور جب صبح ہوئی تو میں نے یہ خواب لوگوں کوسنایا جس پر انھوں نے تعجب کا اظہار کیا۔چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (أَلَیْسَ قَدْ مَکَثَ ہٰذَا بَعْدَہُ سَنَۃً فَأَدْرَکَ رَمَضَانَ فَصَامَہُ،وَصَلّٰی کَذَا وَکَذَا سَجْدَۃً فِیْ السَّنَۃِ،فَلَمَا بَیْنَہُمَا أَبْعَدُ مِمَّا بَیْنَ السَّمَائِ وَالْأرْضِ )[رواہ أحمدوصححہ الألبانی فی صحیح الجامع الصغیر:۱۳۱۶ ] ’’ کیا یہ(دوسرا آدمی ) پہلے آدمی کے بعد ایک سال تک زندہ نہیں رہا؟جس میں اس نے رمضان کا مہینہ پایا،اس کے روزے رکھے اور سال بھر اتنی نمازیں پڑھیں ؟تو ان دونوں کے درمیان(جنت میں ) اتنا فاصلہ ہے جتنا زمین وآسمان کے درمیان ہے۔‘‘ ٭ لہذا خوشخبری ہے اُس شخص کیلئے جس کی عمر لمبی ہو اور وہ اچھے اعمال پر قائم
Flag Counter