Maktaba Wahhabi

51 - 195
(۹) ذکر اللہ کے فضائل ٭اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿إِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقٰنِتِیْنَ وَالْقٰنِتَاتِ وَالصّٰدِقِیْنَ وَالصّٰدِقَاتِ وَالصّٰبِرِیْنَ وَالصّٰبِرَاتِ وَالْخٰشِعِیْنَ وَالْخٰشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِیْنَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّائِمِیْنَ وَالصَّائِمَاتِ وَالْحٰفِظِیْنَ فُرُوْجَہُمْ وَالْحٰفِظَاتِ وَالذَّاکِرِیْنَ اللّٰہَ کَثِیْرًا وَّالذَّاکِرَاتِ أَعَدَّ اللّٰہُ لَہُمْ مَّغْفِرَۃً وَّأَجْرًا عَظِیْمًا﴾[الأحزاب:۳۵] ’’بے شک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ،مومن مرد اور مومن عورتیں ،فرمانبرداری کرنے والے مرد اور فرمانبرداری کرنے والی عورتیں ،راست باز مرد اور راست باز عورتیں ،صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں ،عاجزی کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں ،صدقہ کرنے والے مرد اور صدقہ کرنے والی عورتیں ،روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں ،اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں ،بکثرت اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں ،ان سب کیلئے اللہ تعالیٰ نے مغفرت اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے۔‘‘ زحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (کَلِمَتَانِ حَبِیْبَتَانِ إِلَی الرَّحْمٰنِ،خَفِیْفَتَانِ عَلَی اللِّسَانِ،ثَقِیْلَتَانِ فِی الْمِیْزَانِ:سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ،سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیم)[البخاری:۷۵۶۳] ’’دو کلمے ایسے ہیں کہ جو اللہ تعالیٰ کو انتہائی پیارے،زبان پر بہت ہلکے اور
Flag Counter