Maktaba Wahhabi

52 - 195
ترازو میں انتہائی وزنی ہیں: سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ،سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْم ‘‘ ز حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (لَأَنْ أَقُوْلَ سُبْحَانَ اللّٰہِ،وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ،وَلاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ،وَاللّٰہُ أَکْبَرُ أَحَبُّ إِلَیَّ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَیْہِ الشَّمْسُ ) ’’اگر میں سُبْحَانَ اللّٰہِ،وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ،وَلاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ،وَاللّٰہُ أَکْبَرُ کہوں تو یہ مجھے ہر اس چیز سے محبوب ہے جس پر سورج طلوع ہوا۔‘‘(یعنی دنیا کی ہر چیز سے محبوب ہے )[مسلم:۲۶۹۵] ٭اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جو شخص یہ دعا دن میں سو مرتبہ پڑھے:(لاَ إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ،لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ،وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ ) تو اسے سو مرتبہ پڑھنا دس گردنوں کو آزاد کرنے کے برابر ہے،اس کیلئے سو نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور اس کے سو گناہ معاف کردئے جاتے ہیں۔اور یہ دعا شام ہونے تک اس کیلئے شیطان کے سامنے قلعہ بنی رہتی ہے۔اور کوئی شخص اس جیسا عمل نہیں کر سکتا سوائے اس کے جو اس سے زیادہ عمل کرے۔‘‘[البخاری:۳۲۹۳،مسلم:۲۶۹۱] ٭حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(أَحَبُّ الْکَلاَمِ إِلَی اللّٰہِ تَعَالیٰ أَرْبَعٌ،لاَ یَضُرُّکَ بِأَیِّہِنَّ بَدَأْتَ:سُبْحَانَ اللّٰہِ،وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ،وَلاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ،وَاللّٰہُ أَکْبَرُ ) ’’چار کلمات اللہ تعالیٰ کو سب سے محبوب ہیں۔آپ پر کوئی حرج نہیں کہ ان
Flag Counter